23-Apr-2022 تحریری مقابلہ
منقبتِ مولائے کائنات حضرتِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم
"""""""""""""""
❣️🖤❣️
جو حیدر کے در کا سوالی نہیں ہے
وہ انسان ہرگز حلالی نہیں ہے
کُھلی آنکھ آغوشِ شاہِ اُمم میں
کوئی ذات اُن سی نرالی نہیں ہے
درِ شیرِ حق ہے یہ جو چاہو مانگو
یہاں سے گیا کوئی خالی نہیں ہے
وہ سب کے ہیں مولا، کوئی اُن کے آگے
جنوبی نہیں ہے شمالی نہیں ہے
ہے شاہِ اُمم سے محبت کا دعویٰ
مگر دل میں جزبہ بلالی نہیں ہے
علی کا تُو ہو تب نبی ہوں گے تیرے
کہ اِک ہاتھ سے بجتی تالی نہیں ہے
وہ مشکل کشا ہیں تبھی مشکلوں کی
کوئی راہ ہم نے نکالی نہیں ہے
کِسے جگ میں مِلتا نہیں اُن کا صدقہ
ہے کون ایسا جس پر اِمالی نہیں ہے
نبی کی حدیثوں کا ہے ترجمہ یہ
مِری بات کوئی خیالی نہیں ہے
غریبوں یتیموں کا وہ ہیں سہارا
نہ کہنا اے توصیفؔ والی نہیں ہے
•°•°•°•°•°•°•°•
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
Zainab Irfan
26-Apr-2022 08:11 PM
Nice
Reply
Shnaya
26-Apr-2022 03:31 PM
Very nice 👍🏼
Reply
Gunjan Kamal
26-Apr-2022 12:23 PM
Very nice 👍🏼
Reply